3ہزار رضاکارانہ گئے‘2ہزار 799 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ڈی پورٹ ہوئے
پشاور(آئی این پی )پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 108 افغان باشندے وطن واپس پہنچے۔ جن میں 2 ہزار 799 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق واپس لوٹنے والوں میں سے افغان سیٹزن کارڈ کے حامل تین ہزار 30 افراد رضاکارانہ واپس ہوئے۔ جبکہ دو ہزار 700 ننانوے غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔