مٹی میں خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک

مٹی میں خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں مٹی اور کیچڑ میں پائے جانے والے مہلک بیکٹیریا ملیئوڈوسس کے باعث 14 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ اب تک 94 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر کے مطابق ملیئوڈوسس عام طور پر مٹی یا کیچڑ میں پایا جاتا ہے اور شدید بارشوں یا سیلاب کے بعد متحرک ہو جاتا ہے۔ رواں ماہ کوئنز لینڈ کے کئی حصوں میں 59 انچ سے زائد بارش ہوئی، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔کوئنز لینڈ ہیلتھ ڈیٹا کے مطابق اس مہلک بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر جسم پر اثر انداز ہوتی ہے۔ صحت حکام نے عوام کو حفاظتی تدابیر اپنانے اور مٹی سے کم سے کم رابطے میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔