24 گھنٹے ،42 اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس کی جانب سے 24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں399 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کئے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کیمطابق13491 افراد سے پوچھ گچھ،53 مشتبہ افراداور 42 اشتہاری گرفتار کئے گئے۔گرفتار افراد کے قبضہ سے18 بندوقیں، 5 کلاشنکوف برآمد کی گئیں، رواں سال اب تک صوبہ بھر میں 16 ہزار 577 سرچ و کومبنگ آپریشن کئے گئے۔