24 گھنٹے کے دوران 45 سرچ ، 40 افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے، 1533 افراد سے پوچھ گچھ، 4 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا 357 کومبنگ آپریشنز کئے گئے، 9546 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی اور 36 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔