بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ماہرین کے مطابق، پاکستان میں فروری کے دوران کم شدت کے تقریباً 20 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اگرچہ یہ بار بار آنے والے زلزلے لوگوں میں تشویش پیدا کرتے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معمولی زلزلے دراصل زمین کی پلیٹوں میں جمع شدہ توانائی کو خارج کرتے ہیں، جو بڑے اور تباہ کن زلزلوں کے امکانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ہمالیائی خطے میں بڑے زلزلوں کا ایک سو سالہ سائیکل ہوتا ہے، اور اس دوران چھوٹے زلزلے توانائی کے اخراج کا ذریعہ بنتے ہیں، جو بڑے زلزلوں کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔