شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ متعدد علاقوں میں شہری کھلے مقامات پر جمع ہو گئے اور کافی دیر تک اپنے گھروں میں واپس جانے سے گریز کرتے رہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کا بروقت اندازہ لگایا جا سکے۔حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔