ہائیکورٹ :موسم سرما کی تعطیلات کا آج سے آغاز

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آج جمعہ سے آغاز ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ میں 26 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، جس دوران معمول کی عدالتی سرگرمیاں محدود کر دی جائیں گی۔