لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی 15 روزہ عدالتی تعطیلات ختم ، معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہو گیا۔ جمعہ کا روز ہونے کے باعث وکلا اور سائلین کی تعداد انتہائی کم رہی۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 25 ججز مقدمات کی سماعت کر ینگے۔