کرسمس پر چڑیا گھر مسیحی برادری کا مرکز بنا رہا

لاہور(کرائم رپورٹر)کرسمس کے موقع پر لاہور چڑیا گھر مسیحی برادری کے لیے خوشیوں کا مرکز بن گیا، جہاں خوشگوار اور پْررونق ماحول دیکھنے میں آیا۔ تہوار کے باعث چڑیا گھر میں بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور ہر طرف کرسمس کی خوشیاں بکھری نظر آئیں۔کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جبکہ لاہور چڑیا گھر میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔