پاکستان پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں، بھرپور ردعمل دیا جائیگا:علی محمد خان

امریکا کی اندرونی معاملات میں مداخلت کیخلاف تھے اور ہیں، مذاکراتی عمل کو سپورٹ کرنا چاہیے
 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر کوئی پابندی قبول نہیں، اس کا بھرپور ردعمل دیا جائے گا، امریکا کی اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف تھے اور ہیں، مذاکراتی عمل کو سپورٹ کرنا چاہیے، ہم کوشش کریں گے کہ کوئی بھی مذاکرات کو سبوتاژ نہ کرے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی کا پتا عمران خان کی بات سے ہی چلتا ہے، کمیٹی کے ممبران شاہ محمود قریشی اورحکومتی کمیٹی کے ارکان بھی نوازشریف سے ملنا چاہیں گے، نواز شریف کو سب سے زیادہ سسٹم کا تجربہ ہے، مذاکراتی عمل کو سپورٹ کرنا چاہیے، ہم کوشش کریں گے کہ کوئی بھی مذاکرات کو سبوتاژ نہ کرے، اگر گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہے تو کچھ سیاسی چیزیں درگزر بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ملٹری کورٹس سے سویلین کو سزائیں افسوسناک ہے، ملٹری کورٹس دہشتگردوں کیلئے بنائی گئی تھیں۔