خلائی جہاز نے سورج کے قریب پہنچ کر تاریخ رقم کردی

 سولر پروب نے سورج کے 61 لاکھ کلومیٹر کے احاطے میں پرواز کی‘  درجہ حرارت 982 ڈگری ریکارڈ 
 نیویارک(آئی این پی )ناسا کے پارکر پروب نے سورج کے قریب پہنچ کر تاریخ رقم کردی۔ ناسا کے مطابق سولر پروب نے سورج کے 61 لاکھ کلومیٹر کے احاطے میں پرواز کی۔ اس سطح پر سورج کا درجہ حرارت 982 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا سے سائنسدانوں کو سیارے کے ماحول کو بہتر طور پر سمجھنے میں   پارکر پروب نے چار لاکھ 30 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا، اس سے قبل انسان کی بنائی ہوئی کوئی بھی چیز سورج کے قریب نہیں پہنچی ہے۔ناسا کی جانب سے سورج سے کم ترین فاصلے پر پہنچنے کی ریکارڈ کوشش کی گئی۔ خلائی جہاز کو اب تک کی گئی کاوشوں میں سورج کے سب سے زیادہ قریب پہنچنے اور سب سے زیادہ تپش کا سامنا ہے۔ پارک سولر سے سائنسدانوں کا رابطہ کئی روز سے منقطع ہوگیا ہے، انہیں اب 28 دسمبر کو سگنل کا انتظار ہے، اگر وہ آگیا تو ٹھیک بصورت دیگر خلائی جہاز کو تباہ سمجھا جائے گا۔پارکر سولر پروب نامی خلائی جہاز سورج سے خارج ہونے والے انتہائی شدید درجہ حرارت اور بے تحاشہ تابکاری کو برداشت کرتے ہوئے سورج کی بیرونی فضا کی جانب مسلسل بڑھ رہا ہے۔ سورج کے نزدیک شدید موسمی حالات اور درجہ حرارت کے باعث یہ خلائی جہاز گذشتہ کئی دن سے زمین سے رابطہ بھی نہیں کر سکا