لاہور: شہر لاہور میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے، اور کینٹ، صدر، والٹن، فیروز پور روڈ کے اطراف ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ، مال روڈ، ہال روڈ اور گردونواح میں تیز بارش ہو رہی ہے، جبکہ دریائے راوی کے بارہ دری کے مقام پر موسلادھار بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے سبب شہر کا موسم دلفریب ہو گیا ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیش گوئی بھی کر دی ہے۔دوسری جانب دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے اور شاہدرہ کے مقام پر بہاؤ 46,670 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس پر متعلقہ حکام کی جانب سے نگرانی جاری ہے۔