سی سی ڈی کومستقبل میں مزیدٹارگٹس سونپنے پرورکنگ کاآغاز ،سائبرکرائم ،نارکوٹکس بھی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کومستقبل میں مزیدٹارگٹس سونپنے پرورکنگ کاآغاز کر دیا،سائبرکرائم ،نارکوٹکس اورمنظم قبضہ گروپس فیوچرٹارگٹس میں شامل ہیں،سی سی ڈی خواتین کو ہراساں کرنیاوردیگرسائبرکرائم پرایکشن لیگی،سائبرکرائم سینبردآزماہونے کیلئے جدیدگیجٹس ،ڈیٹا تک رسائی دی جائیگی،سی سی ڈی کے تمام تر سسٹم کو ڈیجیٹلائزکیاجائیگاسی سی ڈی منظم قبضہ گروپوں کاریکارڈمرتب کریگی،زمین جائیدادوں پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کااختیارملیگا،قبضہ گروپس کی بیخ کنی کے لیے سابقہ ریکارڈ سے مدد لی جائے گی،اولڈکیسزاور زیر التوامقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو دیدی جائے گی۔منشیات سائبر کرائم ، قبضہ گروپس کیخلاف مقدمات کیاندراج وگرفتاریوں کااختیار ہوگا۔