بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ )وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی گئی، جمعرات کو نیپرا میں سماعت ہو گی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ انہتر پیسے فی یونٹ کمی قیمت میں کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر درخواست دائر کی، نیپرا نے 28 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مقرر کر دی۔