غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیز

12 ہزار 532 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 327 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مہم کے دوران 12 ہزار 532 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایاجا چکا ہے جبکہ205 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اورسکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے اور انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔