جدید ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف

لاہور (کرائم رپورٹر )محکمہ لوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینے کے لئے جدید ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف کر ا دیا ۔ اس مقصد کے تحت صوبہ بھر سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے 50 سے زائد آئی ٹی نمائندگان کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ نثار احمد منیجر ایم آئی ایس لوکل گورنمنٹ نے شرکا کو ڈیجیٹل انوائس کے طریقہ کار اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا۔ مریم زیب، سینئر منیجر پی آئی ٹی بی نے سسٹم کے تکنیکی استعمال پر لیکچر دیا۔