لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی اقبال ٹاؤن اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بین الصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ، رابری اور وہیکلز کی ان گنت وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم آصف خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس ٹیم ملزم برریمانڈ جسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ شیراکوٹ لے جارہی تھی۔اس دوران نامعلوم ملزمان نے اپنے زیرحراست ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم کے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم آصف خان شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیابد نام زمانہ ملزم رابری اور وہیکلز سے متعلقہ سنگین جرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ڈی ایس پی، سی سی ڈی اقبال ٹاؤن محمد قمر ساجد کے مطابق فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردی۔