بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ اقدامات اور جعلی انکاؤنٹرز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کر دیا ہے، اور حالیہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے 24 اپریل 2025 کو اڑی سیکٹر میں دو بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ ان دونوں افراد کو جعلی انکاؤنٹر کے ذریعے شہید کیا گیا، اور ان کے جسموں کو ذبح کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج فیک انکاؤنٹرز میں نہ صرف کشمیریوں کو شہید کرتی ہے بلکہ ان کے جسموں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک بھی کرتی ہے تاکہ معاملے کو اپنے حق میں ڈرامائی طور پر پیش کیا جا سکے۔ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں بھارتی فوجی شہید کیے گئے کشمیریوں کے جسموں پر خنجر سے حملہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جبری حراست میں رکھے گئے معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارت کی مختلف جیلوں میں 732 بے گناہ قیدی غیر قانونی طور پر حراست میں ہیں، اور ان تک رسائی بھی نہیں دی جاتی۔ بھارت ان قیدیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کر سکتا ہے، اور انہیں دہشت گرد ظاہر کر کے قتل بھی کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ، مقبوضہ کشمیر کی جموں جیل میں جبری حراست میں رکھے گئے پاکستانی شہریوں میں سے کچھ کو غائب کر دیا گیا ہے، جس کا انکشاف 25 اپریل کو ہوا تھا۔ بھارتی فوج کی سفاکیت اور ظلم کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔