اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت ایل این جی کی قیمتوں میں 21 فیصد سے زائد کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے لیے ہوگا۔