نہیں چاہتا اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کا خاندان میزائل حملے میں مارا جائے، چلی کے صدر کا خطاب

نہیں چاہتا اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کا خاندان میزائل حملے میں مارا جائے، چلی کے صدر کا خطاب

چلی کے صدر گیبریل بورک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ کے انسانی بحران پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کے خاندان کے ساتھ میزائل حملوں میں ہلاک ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

صدر بورک نے 80ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1945 میں اقوام متحدہ کی تشکیل کے بعد دنیا بہت بدل چکی ہے، مگر کچھ عالمی اصول اب بھی ویسے کے ویسے ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بین الاقوامی برادری پر دوہرے معیار کے الزامات بھی لگائے۔بورک نے کہا کہ غزہ میں شہید فلسطینی نوجوان، افغانستان میں اسکول سے نکالی جانے والی خواتین سب سے پہلے انسان ہیں، اور تمام اقوام کو انسانی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ نیتن یاہو اور فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے ذمہ دار افراد کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔چلی کے صدر نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مبینہ دوستوں کی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیوں پر بھی مؤثر کارروائی کرے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔