اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ایرانی میزائل حملے میں محفوظ رہے، جو شمالی اسرائیل میں ایک پہاڑی علاقے میں گرا۔
اس دوران صدر شمونہ کریات نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق کی 78 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تل ابیب، ایلات اور ڈیمونا پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔حملوں میں جدید میزائلز جیسے عماد اور قدر اور جدید ڈرونز استعمال کیے گئے۔ یہ کارروائیاں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیل-ایران تنازع کی تازہ مثال ہیں۔