موت کے سوداگر 2 پتنگ فروش پولیس کی گرفت میں آگئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدائیت پر پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے  پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا دیا پولیس کے مطابق شہریوں کی موت کے سوداگر 2 پتنگ فروش نوید اور تنویر غازی آباد پولیس کی گرفت میں ہے ملزم نوید اور تنویر سے ہزاروں مالیت کی 80 پتنگیں،2 ڈور کے پنے اور 3 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا پشاور سے بذریعہ آن لآن ارڈر پتنگیں، ڈور، منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیاتمام والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی  پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں