لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی موت کا سوداگر پتنگ فروش عمران کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ پتنگ فروش عمران پتنگوں کی ڈلیوری دیتے ہوئیرنگے ہاتھوں پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کیا گیاملزم عمران سے ہزاروں مالیت کی 40 پتنگیں، قاتل کیمیکل ڈور کی 4چرخیاں اور پتنگیں بنانے والے اوزار برآمد کر لئے گئے ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم کا بذریعہ آن لائن پتنگیں منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلآی دینے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی تمام والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں