مریم نواز کی ہدایت پر واسا میں بڑی اصلاحات کا آغاز

مریم نواز کی ہدایت پر واسا میں بڑی اصلاحات کا آغاز

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے واسا (WASA) کے نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام واسا ایجنسیوں کے لیے اہداف مقرر کر دیے گئے۔

اہم فیصلے
تمام واسا ایجنسیاں صارفین کے لیے ای بلنگ سسٹم متعارف کروائیں گی۔صارفین اب آن لائن ایپ کے ذریعے واٹر سپلائی کنکشن اور بلوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔ریونیو جنریشن کے لیے پی ایچ ایز کے اشتراک سے ایڈورٹائزمنٹ پوائنٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔ایڈمن، فنانس، ریسورس، آپریشنز اور ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں ترجیحی بنیادوں پر ہوں گی۔
ٹائم لائن برائے اصلاحات
گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کو 45 دن میں اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت۔نئی قائم کردہ 14 واسا ایجنسیاں 90 دن میں اصلاحات متعارف کروانے کی پابند ہوں گی۔
انتظامی ڈھانچہ
آپریشنل معاملات کو بہتر چلانے کے لیے اضلاع کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر زون میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوگا۔تمام ایم ڈیز کو مقررہ اہداف جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وارننگ
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق جو افسران مقررہ اہداف پورے نہیں کریں گے، وہ اپنی سیٹوں پر برقرار نہیں رہیں گے۔