ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 14 ہلاک، محافظ بھی مارا گیا

جھڑپ کا آغاز دو گروہوں کے درمیان تصادم سے ہوا، قیدی فرار ہوگئے
کوئٹو(آئی این پی )ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ آرائی سے 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد  زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام  نے بتایا ہے کہ  قیدیوں اور پولیس میں جھڑپوں میں ایک محافظ ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد افسران کو یرغمال بنا لیا گیا۔جھڑپ کا آغاز دو گروہوں کے درمیان پرتشدد تصادم سے ہوا، جھڑپ کے دوران کچھ قیدی فرار ہوگئے،13 دوبارہ گرفتار کر لئے  گئے