بانی پی ٹی آئی کاویڈیو لنک ٹرائل عدالت میں چیلنج، آج سماعت کا امکان

راولپنڈی (آئی این پی )جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن باقاعدہ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔سلمان اکرم راجا اور فیصل محمود ملک ایڈووکیٹس نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا، آئینی پٹیشن کو ڈائری نمبر لگ گیا اور  سماعت کا امکان ہے۔درخواست میں موقف اپنایا کہ آئین پاکستان آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئر ٹرائل کا قانونی حق دیتا ہے۔استدعا کی گئی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے