چیف سیکرٹری سے جواب طلب، ٹرائل روکنا ممکن نہیں کیونکہ وڈیو لنک کا قانون موجود ہے:ہائیکورٹ
راولپنڈی (آن لائن) ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت حاضری اور جیل ٹرائل کی عدالت منتقلی کے خلاف دائر پٹیشن میں ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے عدالت نے پٹیشن سماعت کے لئے منظور کرلی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے عدالت نے درخواست پر لگے اعتراضات ختم کردئیے ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ کیس کا ٹرائل روکنا ممکن نہیں کیونکہ وڈیو لنک کا قانون موجود ہے۔