پی آر اے کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 50لاکھ جرمانہ

 5مقامات پر ریکارڈ چیک، افسروں نے ریکارڈ قبضے میں لیکر نوٹسز جاری کیے
لاہور (کرائم رپورٹر)ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگیوں کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک ہوگئی ہے، لاہور کے مختلف علاقوں ڈیفنس، بیدیاں، شاہ جمال اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں انفورسمنٹ آفیسرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ریستوران ،ایڈورٹائزنگ ایجنسیز اور بینکوئٹ ہال سمیت 5 مقامات پر ریکارڈ چیک کیا،لاہور میں ای آئی ایم ایس سسٹم استعمال نہ کرنے سمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 50 لاکھ کے جرمانے عائد کیے ،علاوہ ازیں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے انفورسمنٹ افسران نے ریکارڈ قبضے میں لے کر نوٹسز جاری کیے،اوکاڑہ ،ساہیوال اور وہاڑی میں 11 فوڈ پوائنٹس کو ای آئی ایم ایس استعمال نہ کرنے پر بھی نوٹسز جاری کیے گئے، پنجاب ریونیو اتھارٹی ، کاروباری افراد کی آگاہی اور سہولت کیلئے ذرائع ابلاغ پر آگاہی پیغامات نشر کر رہی ہے، ترجمان پی آر اے کا کہنا تھا کہ صارفین سے سروسز کی مد میں ٹیکسز وصولی کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانا جرم ہے، انوائس مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال نہ کرنیوالے بزنس آپریٹرز کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔