مختلف علاقوں میں گرائے گئے ڈرون اسرائیلی ساختہ نکلے:آئی ایس پی آر

 پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم کی کامیابی، دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیئے
  راولپنڈی (آئی این پی )پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے