لاہور(سپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز نے سیزن 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت آسٹریلوی فاسٹ بائولر لانس مورس کو سائن کرلیا۔لانس مورس انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ اس سے قبل میلبورن اسٹارز، پرتھ سکورچرز اور ویسٹرن آسٹریلیا کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔لانس مورس کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا وسیع ترین تجربہ حاصل ہے۔اس بارے میں لانس مورس نے کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ بننے کا پہلے بھی سوچ رکھا تھا۔ملتان سلطانز کے سی ای او گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے تیز ترین بائولر لانس مورس کو ملتان سلطانز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔گوہر شاہ نے کہا کہ لانس مورس کے آنے سے ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہترین بنے گا، لانس مورس پی ایس ایل 12 میں سب سے تیز گیند باز ہوں گے۔گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک ایک کھلاڑی پر فوکس کرتی ہے اور ان کا بھرپور خیال رکھتی ہے، شائقین ناہید رانا کو پی ایس ایل گیارہ میں انجوائے کرتے رہے اس مرتبہ لانس مورس کی تیز گیند بازی انجوائے کریں گے۔