فلموں میں مشکل کردار پسند ہیں:کریتی سینن

فلم دوپتی میں سومیا اور شیلی کا روپ دھارنا مشکل منظر تھا:بھارتی اداکارہ
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں کا انتخاب کرتے وقت میں ایسے مناظر کو خصوصی اہمیت دیتی ہوں جو میرے لیے اداکاری کے اعتبار سے ایک نیا چیلنج ثابت ہوں۔ایک انٹرویو کے دوران کریتی سینن سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی کسی کردار کی کہانی سننے کے بعد آپ کو اسے ادا کرنے میں مشکل پیش آئی یا خوف محسوس ہوا؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ایسے مناظر کرنا پسند ہیں جن میں مجھے کچھ مختلف کرنے کا موقع ملے، بالخصوص جذباتی شدت سے بھرپور فلموں میں۔کریتی سینن نے اپنی 2024 کی فلم دو پتی کی مثال دیتے ہوئے ایک مشکل منظر کا ذکر کیا، جس میں انہیں دو مختلف کرداروں سومیا اور شیلی کا روپ دھارنا تھا۔اداکارہ کے مطابق ایسے مشکل مناظر کو ادا کرنے کا طریقہ تلاش کرنا ہی مجھے بطور اداکارہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔