اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ )اوکاڑہ میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں تاجپورہ سکیم لاہور کی رہائشی خاتون جاں بحق، اس کے 5 سالہ بچے سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ 3 چک پھاٹک کے قریب ہوا۔ موٹر سائیکل سوار پر سوار 45 سالہ صائمہ عنایت موقع پر دم توڑ گئی جبکہ اس کا 5 سالہ بیٹا ابراہیم اور چک نمبر 38 فور ایل اوکاڑہ کا رہائشی65 سالہ ا? دتہ شدید زخمی ہوئے،حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔