چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ کسووال کی حدود میں بادامی باغ لاہور کی رہائشی بزرگ خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ چک 6 چودہ ایل کے قریب ہوا۔ خاتون کے پرس سیبر آمد شناختی کارڈ کے مطابق اس کا نام نذیراں بی بی ،شوہر کا نام طالب حسین ، عمر60 سال ، پتہ محلہ کچی آبادی نزد ریلوے پھاٹک بادامی باغ لاہور تحصیل و ضلع لاہور لکھا ہوا ہے۔