وکس سرٹیفکیشن لازمی قرار دیدیا گیا ،ناقص گاڑیاں اب نہیں چلیں گی، ڈی جی ماحولیات کا سخت کارروائی کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کے سکولز، کالجز اور سرکاری و پرائیوٹ سیکٹر ہسپتالوں کی ناقص گاڑیاں اب نہیں چلیں گی، ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے سخت کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کیخلاف شکنجہ سخت، وکس (VICS)سرٹیفکیشن فوری لازمی قرار، حد سے زائد دھواں خارج کرنے پرگاڑیاں ضبط ہونگی۔ سرکاری و نجی اداروں کو آخری وارننگ جاری ، بڑی گاڑیاں اور بسیں معیار پر پوری نہ اتریں تو قانونی کارروائی یقینی بنائی جائیگی۔ماحول دشمن گاڑیوں کیخلاف انسداد سموگ مہم میں سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈی جی عمران حامد نے محکموں کو ہدایت کردی کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ کی ہنگامی انسپکشن اور مرمت فوری مکمل کریں۔غیر معیاری گاڑی پکڑی گئی تو اب صرف جرمانہ نہیں، گاڑی بھی قبضے میں لی جائے گی۔ای پی اے کی جانب سے سموگ کنٹرول قوانین پر عمل نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف سخت ایکشن کی منظوری دیدی گئی۔