دھواں چھوڑنے والی 46 گاڑیاں بند

 62 گاڑیوں کے چالان ، آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ہرگز سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا:محکمہ ٹرانسپورٹ 
لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ کے سکواڈز نے کارروائی کے دوران دھواں چھوڑنے والی 46 گاڑیاں بند کر دیں، 62 گاڑیوں کے چالان جبکہ 2 لاکھ 16 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ہرگز سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مکمل مرمت اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں سڑک پر نہ لائیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق شہری سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کی نشاندہی کریں اور ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں۔