مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا 5 کشمیریوں کو غیرقانونی حراست میں لیکر تشدد

کشتواڑ میں روزانہ 10سے 12افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا 
سرینگر (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 5کشمیریوں کو غیر قانونی حراست میں لیکر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ضلع کشتواڑ میں پانچوں شہریوں کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا، تشدد کا نشانہ بننے والوں میں سجاد حسین، میراج دین، غلام حسن، مشتاق احمد اور عبد کبیر شامل ہیں۔کشتواڑ میں بھارتی فوج کی جانب سے روزانہ 10 سے 12 افراد کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مقامی افراد کے مطابق کشتواڑ میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے بعد خوف و ہراس کی صورتحال ہے۔ پی ڈی پی رہنما اِلتیجا مفتی نے غیرقانونی اقدامات پر بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔