اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان نے پولیس سروس کے افسر محمد وصال فخر سلطان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد وصال فخر سلطان اس سے قبل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وہ پولیس سروس کے 22 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی کا باضابطہ حکم جاری کر دیا گیا ہے اور وہ نئی ذمہ داریاں جلد سنبھالیں گے۔