نااہلی کیس: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کو وفاقی آئینی عدالت سے بڑا ریلیف

نااہلی کیس: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کو وفاقی آئینی عدالت سے بڑا ریلیف

وفاقی آئینی عدالت نے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کیس سننے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

سوات سے تعلق رکھنے والے سہیل سلطان کے خلاف نااہلی کے معاملے پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور اپیل ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی۔سہیل سلطان کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر گوہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انتخابات مکمل ہونے کے بعد آرٹیکل 199 کے تحت رٹ دائر کی جا سکتی ہے اور اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اختیار نہیں تھا، جس پر عدالت نے کارروائی روک دی۔واضح رہے کہ سہیل سلطان پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ بننے کے بعد دو سال کی پابندی پوری نہ کرنے کا الزام تھا، اور الزام تھا کہ دو سال کی پابندی پوری کیے بغیر انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت منگل کے روز کے لیے مقرر کی تھی۔