مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی پر افواہوں سے بچیں:دفتر خارجہ

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی پر افواہوں سے بچیں:دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجِ فارس میں موجودہ کشیدگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور افواہیں گردش کر رہی ہیں، جن میں پاکستان کے متعلق بھی غیر مصدقہ خبریں شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان جعلی معلومات کی وجہ سے عوام میں بےچینی پھیل سکتی ہے، اس لیے عوام اور میڈیا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ رپورٹ یا سوشل میڈیا افواہ پر یقین نہ کریں۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل میں رازداری اور صوابدید بہت اہمیت رکھتی ہے، لہٰذا حساس معاملات پر غیر ذمہ دارانہ تبصروں سے گریز کیا جائے۔ترجمان نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری اعلانات اور دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیانات کا انتظار کریں تاکہ غلط فہمی یا انتشار پیدا نہ ہو۔