وفاقی ملازمین کیلئے ورک فرام ہوم کا آج سے آغاز

 اسلام آباد (بیورو رپورٹ )اسلام آباد میں حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سادگی اور اخراجات میں کمی کے اقدامات کے تحت ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کے نئے شیڈول کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اس کے تحت وفاقی ملازمین کو ہفتے میں دو دن دفاتر آنے اور باقی ایام گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کئی اہم وزارتوں اور محکموں میں کل سے ورک فرام ہوم کے نئے شیڈول کا نفاذ شروع ہو جائے گا۔ پہلے سے وفاقی حکومت کے 50 سے 80 فیصد ملازمین مختلف مراحل میں ورک فرام ہوم کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف دفتر کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ ملازمین کے لیے کام کرنے کے لچکدار ماحول کو بھی فروغ ملے گا۔حکومتی حکمت عملی کا مقصد دفاتر کی غیر ضروری مصروفیت کم کرنا اور مالی وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔