سائنسدانوں نے بالکل نئی قسم کی سلائڈنگ فرکشن(رگڑ) کی نشاندہی کی ہے
برلن(آئی این پی)سائنس دانوں کی نئی دریافت نے 300 برس سے زیادہ عرصے سے درست سمجھے والے رگڑ کے قانون کو غلط ثابت کردیا۔ یونیورسٹی آف کونسٹانز کے سائنسدانوں نے ایک بالکل نئی قسم کی سلائڈنگ فرکشن(رگڑ) کی نشاندہی کی ہے۔ اس معاملے میں حرکت میں مزاحمت دو اشیا کے طبعی رابطے کے بغیر پیدا ہوتی ہے اور مقناطیسی عناصر کے مجموعی رویے کے سبب سامنے آتی ہے۔ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ رگڑ ہمیشہ وزن کے ساتھ نہیں بڑھتی جیسا کہ ایمنٹنز لاء میں بتایا جاتا ہے بلکہ جب اندرونی نظام میں مقناطیسی ترتیب جب خراب ہوجاتی ہے تو فرکشن اپنے عروج پر پہنچ سکتی ہے۔300 برس سے ایمنٹنز لا کے تحت یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ رگڑ کا براہ راست تعلق اس بات سے ہے کہ دو سطحوں کو کتنی طاقت سے دبایا جا رہا ہے اور اس کی مثال عام زندگی میں بکثرت ملتی ہے جیسے کہ بھاری اشیا کا ہلایا جانا مشکل جبکہ کم وزن اشیا کو بآسانی ہلایا جا سکتا ہے