واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کا مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے پاکستان آمد کا امکان ہے۔واشنگٹن میں امریکی صحافی نے میمفس سے وائٹ ہاؤس واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا نائب صدر ایرانیوں سے مذاکرات کے لیے پاکستان جا رہے ہیں لیکن ٹرمپ سوال کو نظرانداز کرگئے اور نائب صدر کی پاکستان روانگی کے متعلق سوال کا جواب دیے بغیر وہاں سے گزر گئے۔