پی پی کی افطاری،پولیس اہلکاروں کی پٹائی

 گورنر ہائوس لاہور میں دیاجانے والا افطار ڈنر بدنظمی کا شکار ،جیالے آپے سے باہر ، پنجاب قیادت کے خلاف نعرے 
لاہور (کرائم  رپورٹر)پیپلزپارٹی کی جانب سے گورنر ہائوس لاہور میں دیاجانے والا افطار ڈنر بدنظمی کا شکار ہو گیا ، جیالے آپے سے باہر ہوگئے، غصہ میں پولیس اہلکاروں کی دل کھول کر پٹائی کر ڈالی۔ افطار ڈنر اس وقت بدنظمی کا شکار ہوا جب جیالوں میں اپنے قائد بلاول بھٹو کو دیکھنے کیلئے لان میں جانے کی اجازت نہ دی گئی، افطار ڈنر کے دوران جیالے بلاول بھٹو کے سامنے پنجاب کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور پارٹی قیادت کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کرتے رہے۔