کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر 26سالہ تنویر نے خود کو گولی مارلی ، پولیس کارروائی شروع
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر 26سالہ نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر 26سالہ تنویر نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق نوجوان کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا مگرجانبرنہ ہوسکامتوفی کی شناخت 26 سالہ تنویر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔