اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی گئی ،عدالت نے بابر اعوان سے سینیٹ اجلاس کی آئندہ تاریخ طلب کرلی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کی