اعجازچودھری کی سزا کیخلاف اپیلیں25ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور (خصوصی رپورٹ ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااعجازچودھری کی سزا کے خلاف اپیلیں اپیلیں 25ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں کو 25ستمبر کے لئیمقرر کیا ہے، جن کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو چار مختلف مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی