اعجازچودھری کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پرانتخاب ملتوی

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پرانتخاب ملتوی کردیا،پنجاب اسمبلی نے غیرمکمل الیکٹورل کالج کی بنیادپرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی،الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق  سینیٹ کی جنرل نشست پرالیکشن کی نئی تاریخ کااعلان بعدمیں کیا جائیگا،واضح رہے کہ اعجازچودھری کی نااہلی کیباعث خالی نشست پر الیکشن 21اگست کوہوناتھا۔