پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک نے جییوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمن کے چھوٹے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کی خیریت دریافت کی۔سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں صوبہ خیبر کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔علاوہ ازیں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے گفتگو کی۔