لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان نے بتایا کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے 15 کال پر کارروائی کی اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ویلنشیا ٹائون سے گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا تھا متاثرہ لڑکی کی والدہ کام کی غرض سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ ملزم نے زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا ۔ملزم نے متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں دی تھیں کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔پولیس نے ملزم عمر دراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔