سونا 4600روپے کم ہو کر 4لاکھ 27 ہزار 436روپے تولہ ہوگیا

کراچی(خصوصی رپورٹ )عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ر یکارڈ کیگئی ہے ۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھا 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا